بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے info-islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتارستان كی وزارت ثقافت كی كوششوں اور كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں ايران، سوریہ، تركی اور دنيا كے ديگر ممالك كے ماہرين آرٹ كے علاوہ كويت كے وزير اوقاف ومذہبی امور كے مشير "عادل الفلاح" نے شركت كی ہے۔
اس بين الاقوامی نمائش میں عراق، روس، ايران، تركی، كويت، فلسطين، سعودی عرب، سوریہ، مراكش اور دنيا كے ديگر اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے ۴۰ افراد كے فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
599611