قطر كے قرآنی سنٹرز میں خواتين سے مخصوص تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

قطر كے قرآنی سنٹرز میں خواتين سے مخصوص تعليمی وركشاپ كا انعقاد

12:58 - June 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1942244
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۱۷ جون كو اس ملك كے حفظ قرآن كريم سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز میں خواتين سے مخصوص پہلی تعليمی وركشاپ منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے دارالقرآن كريم كی انچارج "آمنۃ عبداللہ الابراہيم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ خواتين سے مخصوص پہلے تخصصی تعليمی سنٹر كی تاسيس كی مناسبت سے قطر كے قرآنی سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز میں یہ تعليمی وركشاپ منعقد ہوئی ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ یہ تعليمی وركشاپ "حفظ قرآن سنٹرز كی ضروريات" كے عنوان سے منعقد ہوئی ہے جس میں انسانی ترقی كے ماہر اور استاد "علی الابراہيم"، "الراشد" انسانی ترقی سنٹر كے انچارج "خالد صالح" نے ان قرآنی سنٹرز كو بہتر سے بہتر طور پر منظم كرنے اور ان كی ترقی كے موضوع پر بحث وگفتگو كی ہے۔
599541

نظرات بینندگان
captcha