آسٹن يونيورسٹی میں امريكہ اور يورپ میں دين كی اہميت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:37 - June 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1943787

آسٹن يونيورسٹی میں امريكہ اور يورپ میں دين كی اہميت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: برطانیہ كے شہر برمنگھم كی اسٹن يونيورسٹی میں ۱۲ اور ۱۳ نومبر كو امريكہ اور يورپ میں دين كی اہميت كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Aston.co.uk" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹن يونيورسٹی كے عہديداروں كی كوششوعں سے یہ سيمينار اس يونيورسٹی كے تجارت انسٹیٹيوٹ كے سيمينار ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں دينی معاشروں اور يورپی آرگنائزيشنز كے درميان روابط كی تاريخ، امريكہ اور يورپی ممالك كی سياست میں دينی اقدار، يورپی يونين اور اقوام متحدہ میں دين كا مقام، دين اور بين الاقوامی آرگنائزيشن اور امريكہ اور يورپی ممالك میں سياست اور قانون جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
601024

نظرات بینندگان
captcha