برونائی میں جيل كے ملازموں سے مخصوص قرائت قرآن كريم كے كورس كا اختتام

IQNA

12:15 - June 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1944417

برونائی میں جيل كے ملازموں سے مخصوص قرائت قرآن كريم كے كورس كا اختتام

قرآنی سرگرمياں گروپ: برونائی كے دارالحكومت بندری سری بگاوان كے "مارابورانگ" جيل میں ايك پروگرام كے دوران ۲۰ جون كو جيل كے ملازموں سے مخصوص قرائت قرآن كريم كا كورس اختتام پذير ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Brunei Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كورس كے دوران برونائی كی جيل كے ملازم ہر روز صبح اپنی ڈيوٹی پر جانے سے پہلے مل كر قرآن كريم كی تلاوت كرتے تھے۔
اس كورس كے اختتام پر برونائی كی جيلوں كے ملازموں كی شركت سے سورہ فاتحہ اور دعائے ختم قرآن كريم كی تلاوت كی گئی ہے۔
601494

نظرات بینندگان
captcha