بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی اور دينی كورسز ۲۰ جون سے شروع ہو كر ۸ اگست تك جاری رہیں گے اور امام حسين علیہ السلام سكول اور آستان مقدس امام حسين(ع) نے ان قرآنی كورسز كے انعقاد كے لئے تعاون كيا ہے۔
كربلا شہر كے امام جمعہ "احمد الصافی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ قرآنی كورسز حرم مطہر امام حسين(ع) كے صحن اور كربلا كی بعض مساجد میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں قرآنی علوم، اسلامی فقہ اور اعتقادات كی طلباء كو تعليم دی جا رہی ہے۔
602439