قطيف میں بچوں سے مخصوص ترتيل قرآن كريم كے شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

13:31 - June 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1945290

قطيف میں بچوں سے مخصوص ترتيل قرآن كريم كے شارٹ كورس كا انعقاد

قرآنی سرگرمياں گروپ: سعودی عرب كے صوبے قطيف كے شہر "صفوی" كی قرآنی كمیٹی "تراتيل الفجر" كے فارغ التحصيل طلباء بچوں كو حفظ اور ترتيل قرآن كريم كی تعليم دے رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی محافل ہفتہ میں تين دن منعقد ہوں گی جن میں بچوں كو حفظ اور ترتيل قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی۔
اس قرآنی شارٹ كورس میں تجويد اور قرائت قرآن كريم كے صحيح طريقے، قرآنی آيات كی تلاوت اور بعض آيات كے حفظ جيسے موضوعات كی بچوں كی تعليم دی جائے گی۔
602496

نظرات بینندگان
captcha