زمبابوے میں "تاريخ اسلام میں امام علی(ع) كا كردار" كےموضوع پر تعليمی وركشاپ كاانعقاد

IQNA

12:50 - June 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1945688

زمبابوے میں "تاريخ اسلام میں امام علی(ع) كا كردار" كےموضوع پر تعليمی وركشاپ كاانعقاد

ثقافتی گروپ: امرالمومنين علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زمبابوے كے دارالحكومت حرارہ میں "تاريخ اسلام میں امام علی(ع) كا كردار" كے موضوع پر ايك تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافتی و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر اور حضرت زہراء(س) كالج كے تعاون سے ۲۵ جون سے ۲۷ جون تك یہ تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
پورے زمبابوے سے مكتب اہل بيت(ع) كے چاہنے والوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس تعليمی وركشاپ میں تاريخ اسلام اور امام علی علیہ السلام كے حالات زندگی سے آگاہی، اہل سنت كے ماخذ میں امام علی علیہ السلام كا مقام، نہج البلاغہ اور تبليغ كے طريقوں سے آگاہی اور امام علی(ع) كی خصوصيات جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
603294

نظرات بینندگان
captcha