ملائيشيا اور سعودی عرب كی اسلامی يونيورسٹيوں كا اسلامی تحقيقات میں تعاون

IQNA

12:10 - June 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1946521

ملائيشيا اور سعودی عرب كی اسلامی يونيورسٹيوں كا اسلامی تحقيقات میں تعاون

ثقافتی گروپ: ملائيشيا كی علوم اسلامی يونيورسٹی اور سعودی عرب كی "طيبہ" يونيورسٹی ايك جديد سمجھوتے كے تحت اسلامی علوم، سنت نبوی(ص) اور اسلامی تحقيقات كے ميدان میں ايك دوسرے سے مشتركہ تعاون كریں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے سعودی روزنامہ "الحيات" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی طيبہ يونيورسٹی كے انچارج منصوربن محمد النزہ نے اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ اس يونيورسٹی نے علمی، تعليمی اور طلباء كے پروگراموں كی ترقی كے ميدان میں بہترين اقدامات كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملائيشيا كی علوم اسلامی يونيورسٹی كے ساتھ تعاون كے سمجھوتے پردستخط اس بات كی عكاسی كرتے ہیں كہ ملائيشيا كے عہديدار اور اسلامی اور قرآنی ثقافت كی ترويج پر خصوصی توجہ ديتے ہیں۔
604209

نظرات بینندگان
captcha