امريكی رياست ايلينويز میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست ايلينويز میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

12:09 - June 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1946527
قرآنی سرگرمياں گروپ: ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے امريكی رياست ايلينويز میں تجويد كی مراعات كے ساتھ حفظ قرآن كريم كا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "mosquefoundation" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياست ايلينويز كے علاقے "كوك" كی مساجد فاؤنڈيشن كی كوششوں سے یہ مقابلہ ۲۷ شعبان المعظم كو اس سنٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس مقابلے میں ۴ سال سے كم عمر كے بچے سورہ فاتحہ، اخلاص، فلق اور ناس، ۴ سے ۷ سال كی عمر كے بچے سورہ عبس، ۸ سے ۱۱ سال كے بچے سورہ دخان، ۱۲ سے ۱۵ سال كے لڑكے سورہ روم اور ۱۶ سے ۲۱ سال كے لڑكے سورہ طہ كے حفظ میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
603571

نظرات بینندگان
captcha