پاكستان میں طلباء سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ: پاكستان كے شہر اسلام آباد كی نيشنل لائبريری میں يكم جولائی كو ايك پروگرام منعقد ہوا جس میں طلباء سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلباء كی قدردانی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Sananews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے میں ۷۵۰ پاكستانی طلباء نے حصہ ليا تھا جن میں سے ۵۰ طلباء نے پوزيشن حاسل كی ہے۔
اسلامی اور آرگنائزيشن سے وابستہ عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد قرآنی آيات كے حفظ كی ترويج اور معاشرے میں قرآنی تعليمات كو عام كرنا ہے۔
608136