بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Saphire news" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی معيشت كے مختلف پہلووں اور مستقبل میں اس كے فروغ كا جائزہ لينا ہے۔
اسلامی روابط كے ماہر "فيصل بن الہاس"، اسلامی حقوق اور اقتصاد كے محقق "طارق بن القاری" اور رياضيات كے محقق "بدر الكبائلی" اس نشست میں يورپ بالخصوص فرانس میں اسلامی معيشت كے فروغ كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لیں گے۔
608134