يورپ اور امريكہ كی مساجد كے ائمہ جماعت اور مبلغين كے لئے تعليمی كورسز كا انعقاد

IQNA

14:07 - July 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1949993

يورپ اور امريكہ كی مساجد كے ائمہ جماعت اور مبلغين كے لئے تعليمی كورسز كا انعقاد

ثقافتی گروپ: الازہر كی انجمن فارغ التحصيل امريكہ اور يورپی ممالك میں دين اسلام اور مسلمانوں كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كی غرض سے ان ممالك كی مساجد كےائمہ جماعت اور مبلغين كے لئے تعليمی كورس منعقد كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر كی انجمن فارغ التحصيل كےسيكرٹری جنرل "عبدالكريم نصير" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انجمن نے مغربی معاشروں میں اسلام كے غير حقيقی اور غلط چہرے كو صحيح كر كے پيش كرنے كا عہد كر ركھا ہے اور یہ تعليمی كورسز بھی اس سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ الازہر كی انجمن فارغ التحصيل نے اس ميدان میں كامياب تجربات حاصل كیے ہیں اور یہ انجمن برطانیہ، افغانستان اور عراق كے علاقے كردستان میں اپنی سرگرمياں انجام دے رہی ہے۔
607732

نظرات بینندگان
captcha