بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر كی انجمن فارغ التحصيل كےسيكرٹری جنرل "عبدالكريم نصير" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انجمن نے مغربی معاشروں میں اسلام كے غير حقيقی اور غلط چہرے كو صحيح كر كے پيش كرنے كا عہد كر ركھا ہے اور یہ تعليمی كورسز بھی اس سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ الازہر كی انجمن فارغ التحصيل نے اس ميدان میں كامياب تجربات حاصل كیے ہیں اور یہ انجمن برطانیہ، افغانستان اور عراق كے علاقے كردستان میں اپنی سرگرمياں انجام دے رہی ہے۔
607732