"سنت نبوی(ص) كی خدمت" كے بين الاقوامی سنٹر كا افتتاح

IQNA

14:05 - July 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1950002

"سنت نبوی(ص) كی خدمت" كے بين الاقوامی سنٹر كا افتتاح

ثقافتی گروپ: اسلامی تحقيقاتی اسمبلی الازہر نے "الازہر للسنۃ والسيرہ النبویہ(ص)" سنٹر كو مزيد متحرك بنانے كی غرض سے اس سنٹر كو سنت نبوی(ص) كی خدمت كے بين الاقوامی سنٹر میں تبديل كرنے كی تائيد كر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر للسنۃ والسيوۃ النبویہ(ص) سنٹر ۱۷ سال سے سيرہ نبوی(ص) كے بارے میں شبہات اور سوالات كا جواب دينے كی غرض سےتاسيس ہوا تھا ليكن ابھی تك اس نے كوئی اہم كردار ادا نہیں كيا تھا۔
اس بنا پر اسلامی تحقيقاتی اسمبلی الازہر نے اس سنٹر كو سنت نبوی(ص) كی خدمت كے بين الاقوامی سنٹر میں تبديل كرنے كا فيصلہ كيا ہے اور اس سنٹر كی ايك اہم ذمہ داری سيرت وسنت نبوی(ص) كے بارے میں ہونے والے شبہات اور اعتراضات كا جواب ديتا ہے۔
607797

نظرات بینندگان
captcha