آستان مقدس امام كاظم علیہ السلام نے زائرين كی پذيرائی كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے

IQNA

آستان مقدس امام كاظم علیہ السلام نے زائرين كی پذيرائی كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے

10:52 - July 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1950514
ثقافتی گروپ: ۲۵ رجب المرجب كو امام موسی كاظم علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے آستان مقدس امام حسين علیہ السلام نے زائرين كی پذيرائی اور ان كی سيكورٹی كو فراہم كرنے كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حولاے سے نقل كيا ہے كہ امام موسی كاظم علیہ السلام كے زائرين كی حامی سيكورٹی كمیٹی نے كہا ہے كہ امام كاظم علیہ السلام كی شہادت كے دن زائرين كی سيكورٹی كے لئے ضروری اقدامات انجام ديئے گئے ہیں۔
مسلح افواج كے كمانڈر احمد خنجر الخزاعی نےحرم مطہر امام موسی كاظم علیہ السلام سے ملنے والے اصلی سٹرك پر كئی چيك پوسٹیں قائم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
608408

نظرات بینندگان
captcha