بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۶۰ ممالك كے ۹۰ نمائندوں كی شركت

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۶۰ ممالك كے ۹۰ نمائندوں كی شركت

11:58 - July 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1951349
قرآنی سرگرمياں گروپ: اوقاف و خيراتی امور كی آرگنائزيشن كے سربراہ نے ۴ جولائی كو ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ دنيا كے ۶۰ ممالك اپنے ۹۰ نمائندے بھيج كر حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی یہ پريس كانفرنس ۴ جولائی كو منعقد ہوئی ہے جس سے محكمہ اوقاف اور خيراتی امور كے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمين "علی محمدی" نے صحافيوں كے سوالات كے جوابات دیے ہیں۔
انہوں نے اس پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی تعليمات كی ترويج، تبليغ اور ان سے زيادہ سے زيادہ انس پيدا كرنا ہے۔
حجۃ الاسلام محمدی نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ۹۰ ممالك كو دعوت دی گئی ہے جن میں ۶۰ ممالك نے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے ساتھ ساتھ مختلف قسم كے ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے جن میں سے ايك پروگرام قرآنی قصوں كے نام پر فيسٹيول كا انعقاد ہے۔
ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۹ جولائی سے ۱۴ جولائی تك اسلامی ممالك كے سربراہی اجلاس كے ہال میں منعقد ہو رہے ہیں۔
609013

نظرات بینندگان
captcha