بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقلكيا ہے اس قرآنی كورس كو منظ كرنے والی خاتون "ام مصطفی الخفاجی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس قرآنی كورس میں كربلا كی بڑی عمر كی خواتين شركت كرتے ہوئے قرآن كريم كی صحيح تلاوت كرنے كے بارے میں تعليم حاصل كریں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ قرآنی كورس ہر ہفتے ہفتہ اور بدھ كے دن منعقد ہوا كرے گا جس كےدوران خواتين كو قرائت قرآن كريم كے صحيح طريقے، تجويد اور بعض چھوٹی سورتوں كے حفظ جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
608865