بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "itsr.ir" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تجارتی تحقيقی اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ (ITSR) مشتركہ اسلامی بازار كے بارے میں ترقی يافتہ مطالعاتی سنٹر (CARSICM" كی كوششوں اور اسلامی توسيع بينك، اقتصادی امور كے ريسرچ سنٹرز "ERI" اور ايرنا كی توسعہ تجارت آرگنائزيشن "TRO" كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی ممالك كے درميان اقتصادی اور تجارتی تعلقات، اسلامی ممالك كے درميان دو طرفہ اقتصادی تعاون، حلال غذا كے مٹيريل كی تجارت، اسلامی ممالك كے اقتصادی تعاون اور توسيع میں اسلامی توسعہ بينك (ICB" كا كردار اور فنانسل اور سرمایہ كاری كے ميدان میں اسلامی ممالك كے درميان تعاون جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
609045