بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Muslim Congress" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہيوسٹن كی مسلمان كانگرس كی كوششوں سے ہر سال منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد مسلمان اقليت كے درميان اسلامی عقائد و اصول كی تقويت اور ان كے اسلامی تشخص كےتحفظ كے لئے مواقع فراہم كرنا ہے۔
امريكہ كی مساجد كے ائمہ جماعت اور بعض مسلمان دانشوروں نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے قرآن كريم اور اہل بيت(ع) كی بنياد پر امت ايمان، قرآن كے ساتھ زندگی گزارنا، قرآن كريم اہل بيت(ع) كا ايك دوسرے سے جدا نہ ہونا، حضرت فاطمہ(س) كريمہ اہل بيت(ع) اور قرآن كريم اور اہل بيت(ع) كے سائے میں عرفان جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی ہے۔
609756