جاپان میں "اسلامی مطالعات كے ميدان میں جديد زاویے" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

جاپان میں "اسلامی مطالعات كے ميدان میں جديد زاویے" كے موضوع پر تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:17 - July 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1952193
ثقافتی گروپ جاپان كے شہر "كيوٹو" كے بين الاقوامی سنٹر میں ۱۷ دسمبر سے ۱۹ دسمبر تك "اسلامی مطالعاتی كے ميدان میں جديد زاویے" كے موضوع پر تيسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam.waseda" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے جاپان كے اسلامی مطالعاتی ريسرچ سنٹر كی كوششوں اور جاپان كے بشروطبيعت انسٹیٹيوٹ اور مالايا يونيورسٹی كے ايشيا، يورپ انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے انگريزی زبان میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس تين روزہ سيمينار میں علاقائی طاقتوں كی حكومت كے اختيار میں اسلامی سرزمينیں، ۱۰ اور ۲۰ویں صدی میں اسلامی عدالتیں اور ماڈرنيزم،میڈيا میں اسلام كی طرف رجحان، جنوب مشرقی ايشيا میں اسلمای كتابوں كا تطبيقی جائزہ، عالم اسلام میں غير سركاری دينی آرگنائزيشنز اور مسئلہ فلسطين كے سماجی اور اقتصادی زاویے جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
609618

نظرات بینندگان
captcha