عراق میں احكام صحيح قرائت قرآن كريم كے تعليمی كورس كا افتتاح

IQNA

عراق میں احكام صحيح قرائت قرآن كريم كے تعليمی كورس كا افتتاح

13:11 - July 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1952978
قرآنی سرگرمياں گروپ: عراق كے مقدس مقامات اور زيارت گاہوں كے سرپرست ادارہ نے اس ملك كے مختلف صوبوں میں قرآن كريم كی صحيح تلاوت كرنے كے احكام كے تعليمی كورسز كا آغاز كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۵ جولائی كو یہ قرآنی كورسز عراق كے بعض مقدس مقامات اور زيارت گاہوں كے تعليم قرآن سنٹرز میں شروع ہوئے ہیں۔
عراق كے مقدس مقامات اور زيارت گاہوں كا سرپرست ادارہ اس ملك كے مختلف شہروں كے قرآنی سنٹرز میں حفظ، تفسير اور قرائت قرآن كريم كے مختلف كورس منعقد كر رہا ہے جس میں ۲۰۰۰ طلباء شركت كر رہےہیں۔
610374

نظرات بینندگان
captcha