كويت میں "اسراء اور معراج" نامی اليكٹرانك مقابلے كا انعقاد

IQNA

12:43 - July 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1954101

كويت میں "اسراء اور معراج" نامی اليكٹرانك مقابلے كا انعقاد

ثقافتی گروپ: كويت كی وزارت ومذہبی امور نے رسول اكرم(ص) كی بعثت كی مناسبت سے "اسراء اور معراج" نامی بين الاقوامی اليكٹرانك ثقافتی مقابلے كا آغاز كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے ثقافتی پروگراموں كے سلسلے میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دنيا كے مختلف ممالك كے انٹرنیٹ صارفين حصہ لے سكتے ہیں۔
كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ ثقافت كے انچارج "بدر السنين" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس ثقافتی مقابلے میں حصہ لينے والے شائقين اس ادارہ كی سائٹ پر رجوع كر كے اسراء اور معراج واقعہ سے مربوط سوالات كے جواب دے سكتے ہیں۔
612367

نظرات بینندگان
captcha