ماريطانیہ میں اسلامی معيشت وبينك كاری كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:14 - July 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1954932

ماريطانیہ میں اسلامی معيشت وبينك كاری كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: ماريطانیہ میں ۴ اور ۵ اگست كو اقتصادی مشكلات اور چيلنجز كا مقابلہ كرنے اور اسلامی اقتصادی اور بينك كاری نظام كے فروغ كی غرض سے اسلامی اقتصاد اور بينك كاری كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " alhudacibe" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے "الہدی" اسلامی اقتصاد اور بينك كاری انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار كا مقصد ماريطانیہ كے اسلامی معيشت اور بينك كاری كے ميدان میں زيادہ سے زيادہ سرمایہ كاری كرنے كے لئے اسلامی بينك كاری كی تعليم اور اس كی معلومات میں اضافہ كرنا ہے۔
دنيا كے مختلف ممالك كے سرمایہ كار اور سركاری حكام اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی معيشت اور بينك كاری سے مربوط موضوعات اور عالمی معاشی بحران كا مقابلہ كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔
612727

نظرات بینندگان
captcha