تركی میں "حضرت محمد(ص) اور تبليغ كا طريقہ كار" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "حضرت محمد(ص) اور تبليغ كا طريقہ كار" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:12 - July 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1954933
ثقافتی گروپ: تركی كی ديانت آرگنائزيشن كی كوششوں سے ۱۱ جولائی كو اس ملك كے شہر "كاہٹا" میں "حضرت محمد(ص) اور تبليغ كا طريقہ كار" كےموضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے dikkathaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دينی امور كی اعلی كمیٹی كے ركن "صادق ارسلان" آدی يامان صوبے كے مفتی "محمد علی اوزسوتچو" كاہٹا شہر كے مفتی "برہان باروت" كاہٹا شہر كی ميونسپل كمیٹی كے مشير "احمد آك كاش" اور قومی اسمبلی كے بعض نمائندوں نے اس سيمينار میں شركت كی ہے۔
برہان باروت نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كی ان تين مبارك مہينوں، رجب، شعبان اور رمضان كی طرف توجہ كو جلب كرنا ہے كہ یہ تينوں مہينے پيغمبر اسلام(ص) اور معنويت سےسرشار ان كی زندگی كو لوگوں كے اذہان میں زندہ ركھتے ہیں۔
613060

نظرات بینندگان
captcha