سنگاپور میں "غير اسلامی ممالك میں مسلمان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

11:29 - July 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1955547

سنگاپور میں "غير اسلامی ممالك میں مسلمان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: سنگاپور میں ۱۴ جولائی سے "غير اسلامی ممالك میں مسلمان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Straits News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنگاپور كی اسلامی انجمن كی كوششوں اور آكسفورڈ يونيورسٹی كے فيكلٹی آف شناخت مشرق، ملبرن يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی قومی سنٹر اور سنگاپور يونيورسٹی كے شعبہ ملايو زبان كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
دنيا كے ۲۰ ممالك كے تقريباً ۲۵۰ دانشور، سياستدان، دينی اور سماجی قائدين اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے غير اسلامی ممالك میں مسلمانوں كی زندگی اور دينی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سماجی سرگرميوں میں ان كی شركت میں اضافہ كی كيفيت كے بارے میں بحث و گفتگو كر رہے ہیں۔
613624

نظرات بینندگان
captcha