بيروت میں "غزہ كی پٹی میں فلسطينی معاشرے اور عورتوں كی حالت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

بيروت میں "غزہ كی پٹی میں فلسطينی معاشرے اور عورتوں كی حالت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:58 - July 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1957026
ثقافتی گروپ: بيروت كے جنوب میں واقع "برج البراجنہ" فلسطينی كيمپ میں واقع لبنان كی ثقافتی انجمن جوان جمعيت "اخوت" كے ہال میں "غزہ كی پٹی میں فلسطينی معاشرے اور عورتوں كی حالت زار" كے موضوع پر ايك ثقافتی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے اس ملك كے روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ كی پٹی میں عورتوں كی قانونی مشورت اور تحقيقی انچارج "زينب عبدالفتاح الغنيمی" نے اس نشست میں غزہ میں فلسطينی خواتين كی حالت زار كا جائزہ ليا ہے۔
الغنيمی نے كہا كہ غزہ كی پٹی میں فلسطينی خواتين انتہائی سخت حالات سے دچار ہیں۔
اور وہ ان حالات میں انتہائی بھاری ذمہ داری انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی پٹی میں فلسطينی عورت، مقاومت كا ايك حصہ ہے اور انہوں نے مختلف اقدامات كے ذريعے ہميشہ مجاہدين كے شانہ بشانہ حركت كرتے ہوئے ان كی مدد كی ہے۔
615036

نظرات بینندگان
captcha