سعودی عرب كے شہر جدہ میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے شارٹ كورس كا آغاز

IQNA

14:08 - July 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1957039

سعودی عرب كے شہر جدہ میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كريم كے شارٹ كورس كا آغاز

ثقافتی گروپ: سعودی عرب كے صوبہ جدہ كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كريم شعبہ خواتين كی كوششوں سے ۱۴ جولائی سے خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كريم كا شارٹ كورس شروع ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عربی خبررساں ايجنسيوں كی يونين" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جدہ كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كريم شعبہ خواتين كی سربراہ "فاطمہ بنت عمر نصيف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان قرآنی كورسز كے انعقاد كا مقصد خواتين كو حفظ قرآن كريم كی تعليم دينا، قرآنی تعليمات اور اخلاق كی بنا پر ان كی تربيت اور قرآنی احكام اور دستورات پر عمل كرنے كے لئے خواتين كو رغبت دلانا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جدہ كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كا شعبہ قراء اس دو مہينے كے قرآنی كورسز كے انعقاد كے لئے تعاون كر رہا ہے۔
614649

نظرات بینندگان
captcha