تيونس میں "جوان اور ثقافتی مختلف امور امن كی خدمت میں" كے موضوع پر اجتماع كا انعقاد

IQNA

تيونس میں "جوان اور ثقافتی مختلف امور امن كی خدمت میں" كے موضوع پر اجتماع كا انعقاد

14:07 - July 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1957040
ثقافتی گروپ: آيسسكو كی كوششوں سے۲۸ جولائی سے ۶ اگست تك تيونس كےشہر علوم میں "جوان اور مختلف ثقافتی امور امن كی خدمت میں" كے موضوع پر ايك اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی زبان كی بين الاقوامی آرگنائزيشن (OIF) كی شركت اور تيونس كی وزارت امور جوان و ورزش كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس اجتماع میں آيسسكو كے ركن ممالك مسلمان اور غير مسلم اور فرانسيسی زبان كے ممالك كے ۱۰۰ سے زائد جوان شركت كر رہے ہیں۔
فرانسيسی زبان كے مسلمان اور غير مسلم جوانوں كے اس اجتماع كا مقصد عالمی امن كے قيام میں جوانوں كا كردار، كامياب معاشرے كی تشكيل كے سلسلے میں جوانوں كی صلاحيتوں كی حمايت اور اديان اور تمدنوں كے درميان روابط كے استحكام كی غرض سے جوانوں كی ثقافتی تعليم جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
615149

نظرات بینندگان
captcha