يورپ میں "رسول اللہ(ص)" نامی ریڈيواسٹيشن كا افتتاح

IQNA

يورپ میں "رسول اللہ(ص)" نامی ریڈيواسٹيشن كا افتتاح

13:59 - July 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1957049
ثقافتی گروپ: براعظم يورپ میں نبی اكرم(ص) كی حمايت كی غرض سے مقدونیہ میں "رسول اللہ(ص)" نامی ریڈيو اسٹيشن كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے egatha.islamyia.net سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ریڈيو كا سٹوڈيو مقدونیہ میں ہو گا جو مقدونیہ اور يورپی ممالك كے مسلمانوں كے لئے اخلاقی، تعليمی، تربيتی اور ارشادی پروگرام نشر كرے گا۔
اس "رسول اللہ(ص)" نامی ریڈيو اسٹيشن سے مسلمانوں كی دينی مسائل سے آگاہی، مختلف موضوعات كے بارے میں اسلام كے نقطہ نظر كی وضاحت اور اسلامی تبليغ كے ميدان میں سماجی مشكلات كا جائزہ لينے جيسے موضوعات كو نشر كيا جائے گا۔
615350

نظرات بینندگان
captcha