كربلا میں امام حسين علیہ السلام فيسٹيول میں دنيا كے مختلف ممالك كے نمائندوں كی شركت

IQNA

12:46 - July 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1957734

كربلا میں امام حسين علیہ السلام فيسٹيول میں دنيا كے مختلف ممالك كے نمائندوں كی شركت

ثقافتی گروپ: كربلا معلی میں دنيا كے مختلف ممالك كے وفود اور نمائندوں كی شركت سے "ربيع الشہادۃ" نامی چھٹا دينی اور ثقافتی فيسٹيول افتتاح ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا، نيوزی لينڈ، فرانس، سویڈن، مصر، عمان، مراكش، الجزائر، ہندوستان، كويت، سنيگال، تركی، گھانا، جرمنی، پاكستان، كيمرون، تيونس، بحرين، ايران، سوریہ، لبنان، برطانیہ اور عراق كے مختلف فرقوں اور مذاہب كے وفود نے اس فيسٹيول میں شركت كی ہے۔
كربلا معلی میں ۱۵ جولائی كو منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقريب سے عراقی صدر كے مشير "عادل عبدالمہدی" اور عراق كے شيعہ محكمہ اوقاف كے سربراہ "صالح الحيدری" نے خطاب كيا ہے۔
615676

نظرات بینندگان
captcha