برطانیہ میں "رسول اكرم(ص) كی شخصيت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد
ثقافتی گروپ: برطانیہ كے "المغرب" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے ۲۳ سے ۲۵ جولائی تك اس ملك كے شہر "برڈ فورڈ" میں رسول اكرم(ص) كی ذاتی خصوصيات كا جائزہ لينے كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "umma-united" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد پيغمبر اكرم(ص) كی معرفت اور آنحضرت كی صحيح پيروری كرنے كا مواقع فراہم كرنا ہے۔
اس سيمينار میں پيغمبر اكرم(ص) كے اسماء اور القاب اور ان كے معانی، رسول اكرم(ص) كے فرامين، آپ كے راستہ چلنے اور سفر كے آداب جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائےگا۔
616610