۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شعبہ تلاوت قرآن میں فلسطين كے نمائندے "علاوالدين ايوبی" نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے بين الاقوامی مقابلوں میں قرآنی موضوعات پر مضمون نويسی كا مقابلہ قرآنی تعليمات اور مفاہيم كی ترويج كے لئے ايك اہم قدم ہے اور اس الہی كتاب میں تحقيق اور تدبر ايك اہم موضوع ہے جسے تمام بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اہميت دينی چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے قرآنی افتخارات میں سے ايك اس میں قرآنی تحقيقی مراكز كا افتتاح ہے جبكہ عربی ممالك میں قرآنی علوم كے ريسرچ سنٹر بہت كم ہیں اور اس ميدان میں ہم ايران كو ہراول دستے كا نام دے سكتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ہر ملك قرآنی مقابلوں كے لئے خاص اہتمام كرتا ہے ليكن تمام قرآنی مقابلوں میں فقط اس مسئلے كو مدنظر ركھنا چاہیے كہ ان قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم كی خدمت اور اس الہی كتاب كی تعليمات كو عام كرنا ہے۔
616685