سينگال میں قرآنی سكولوں كی مشكلات" كےموضوع پر علاقائی سيمينار كا آغاز

IQNA

15:54 - July 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1958622

سينگال میں قرآنی سكولوں كی مشكلات" كےموضوع پر علاقائی سيمينار كا آغاز

ثقافتی گروپ: سنيگال كے دارالحكومت "ڈاكار" میں ۱۷ جولائی كو "سنيگال میں قرآنی سكولوں كی مشكلات" كے موضوع پر ايك علاقائی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی (AFP) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گامبيا، مالی، گينا، كوموو، ماريطانیہ اور سينگال اور علماء كی شركت سے یہ سيمينار ڈاكار میں شروع ہو كر ۱۹ جولائی كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
مسلمان دانشور اور ڈاكٹر "سيرہ لی" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں اس ملك كے قرآنی سكولوں كی قديمی ڈھانچے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان پرانے اور قديمی سكولوں كی جگہ پر جديد اور آئیڈيل قرآنی سكولوں كی تعمير ضروری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پرانے سكولوں كی جگہ پر جديد اور مناسب سكولوں كی تعمير كی جانی چاہیے تاكہ سالم اور باصلاحيت علماء كو معاشرے كی تحويل میں ديا جا سكے۔
616508

نظرات بینندگان
captcha