تركی میں "نظریہ مہدويت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "نظریہ مہدويت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:03 - July 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1960321
ثقافتی گروپ: استنبول میں ۲۴ جولائی كو "نظریہ مہدويت" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے استنبول كی زينبیہ مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی ثقافتی اور تعليمی انجمن جعفريان كی كوششوں اور حضرت امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
دنيا كے مختلف ممالك كے شيعہ علماء اور دانشور اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اديان اور اسلامی مذاہب كے درميان نظریہ مہدويت پر اعتقاد كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔
618739

نظرات بینندگان
captcha