"ھاشمیہ" نامی قرآنی مقابلے كے انعقاد كے لئے اردن كی وزارت اوقاف كے پروگرام كی وضاحت

IQNA

14:02 - July 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1960323

"ھاشمیہ" نامی قرآنی مقابلے كے انعقاد كے لئے اردن كی وزارت اوقاف كے پروگرام كی وضاحت

قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے وزير اوقاف و امور مقدس مقامات نے ۲۰ جولائی كو امان میں ايرانی سفير سے ملاقات كے دوران "ھاشمیہ" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كے لئے اس وزارت خانے كے پروگراموں كی وضاحت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے وزير اوقاف وامور مقدس مقامات عبدالسلام العبادی نے اس ملك میں ايرانی سفير مصطفی مصلح زادہ سے امان میں ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات كاجائزہ ليا ہے۔
العبادی نے اس ملاقات میں ايران اور اردن كے درميان گہرے دوستانہ تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ھاشمیہ نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلے كے انعقاد اور مساجد، صحابہ اور شہداء كے مقدس مقامات كی نگرانی كے بارے میںوزارت كی سرگرميوں كے متعلق ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
618842

نظرات بینندگان
captcha