جمہوریہ آذربائيجان كے شيعوں كی سماجی اور ثقافتی تازہ صورتحال كا جائزہ ليا جا رہا ہے
ثقافتی گروپ:وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے ثقافت و آرٹ اور ارتباطات ريسرچ سنٹر كے ہال میں ۲۵ جولائی كو جمہوریہ آذربائيجان كے شيعوں كی سماجی اور ثقافتی تازہ صورتحال كاجائزہ لينے كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ثقافت، آرٹ اور ارتباطات ريسرچ سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مطالعات قفقاز انسٹیٹيوٹ كے بانی حامد كاظم زادہ اس تخصصی نشست سے خطاب كریں گے۔
ياد رہے كہ دمشق روڈ وليعصر چوك پر واقع ثقافت، آرٹ اور ارتباطات ريسرچ كے ہال میں یہ نشست منعقد ہو رہی ہے جس میں عام لوگوں كو شركت كی اجازت ہے۔
619210