اسپانوی مسلمانوں كا "لليدا" شہر كی مسجد پر پابندی پر اعتراض

IQNA

اسپانوی مسلمانوں كا "لليدا" شہر كی مسجد پر پابندی پر اعتراض

11:58 - July 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1962304
بين الاقوامی گروپ: "لليدا" شہر كے ميئر نے نمازيوں كی كثرت سے بوكھلا كر مسجد كو تا اطلاع ثانوی بند كر ديا ہے جس پر مسلمانوں نے بھرپور اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" لليدا شہر كی اس مسجد میں ايك ہزار سے زائد مسلمان نماز ادا كرنے كے لئے حاضر ہوتے ہیں لہذا شہر كے ميئر نے یہ بہانہ بنا كر یہ اس جگہ پر ۲۴۰ افراد سے زائد افراد كی گنجائش نہیں ہے اس مسجد كو تا اطلاع ثانوی بند كر ديا ہے۔
واضح رہے كہ اس مسجد كی جگہ پر بھی اس سے قبل ايك گراج تھا جسے توڑ كر مسجد میں تبديل كيا گيا ہے اور شہر كے نواح میں مسلمانوں كے لئے ايك جديد مسجد كی تعمير بھی جاری ہے۔
مذكورہ مسجد كے امام "عبدالوھاب حوزی" كا كہنا ہے كہ اس مسجد كو بند كرنا ان اقدامات كا تسلسل ہے جو مسلمانوں كے خلاف روا ركھے جا رہے ہیں۔
621128

نظرات بینندگان
captcha