كويت میں "نوجوان و قرآن" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

IQNA

كويت میں "نوجوان و قرآن" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

11:57 - July 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1962311
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف كے نائب نے كہا ہے كہ كويت میں "نوجوان و قرآن" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويتی وزارت اوقاف كے نائب وليد الشعيب نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ یہ علمی نشست صوبہ "الفروانیہ" كی مسجد "زبن يوسف الزبن" میں منعقد ہو گی جس میں كويت كے نامور قاری "فہد الكندری" خطاب كریں گے۔
وليد الشعيب نے كہا ہے كہ اس نشست میں ۱۰ سے ۱۵ سال كے جوان شريك ہوں گے اور اس كا مقصد جوان نسل كو قرآنی و اسلامی احكام سے آشنا كرنا ہے۔
اور اس نشست میں كويت كی نامور شخصيات خطاب كریں گی اور یہ علمی نشست دو ہفتہ تك جاری رہے گی۔
621061
نظرات بینندگان
captcha