خليجی ممالك اور مشرق وسطی میں نيمہ شعبان انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا

IQNA

خليجی ممالك اور مشرق وسطی میں نيمہ شعبان انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا

12:57 - July 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1963176
اعزازی نامہ نگار: اسلامی جمہوریہ جمہوریہ ايران كی طرح خليجی ممالك اور مشرق وسطی میں بھی منجی عالم بشريت كا ميلاد انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق دوسرے ممالك كی طرح مشرقی سعودی عرب اور مدينہ منورہ كے مسلمانوں نے امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كا جشن انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا ہے۔
بحرين سے موصولہ رپورٹ كے مطابق محبان آل محمد نے اپنے گھروں پر چراغان كيا اور مذہبی مقامات پر تقريبات منعقد كر كے امام عصر كو نذرانہ عقيدت پيش كيا۔
متحدہ عرب امارات اور كويت كے شيعيان علی نے بھی نيمہ شعبان كی تقريبات منعقد كر كے امام زمانہ(عج) كے ساتھ تجديد عہد كيا دوسرے عربی ممالك كی طرح لبنان اور شام میں بھی یہ دن بڑی شان و شوكت كے ساتھ منايا گيا۔
كويت اور عراق كے ٹيلی ويژن نےمعمولی كی نشريات بند كر كے امام عصر كے بارے میں پروگرامز نشر كیے ہیں۔
622072

نظرات بینندگان
captcha