بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا كی ميونسپل كمیٹی كے ترجمان "حسن عدالی" نے كہا ہے كہ سركاری تعطيل كا مقصد یہ ہے كہ زائرين كرام كو زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كی جاسكیں۔
اور اس كارخير میں زيادہ سے زيادہ لوگ شامل ہو سكیں۔
انہوں نے كہا كہ كربلا كی بلدیہ نے "الياسمين ہوٹل" كو پريس كانفرنس وغيرہ كے لئے مختص كيا ہے۔
واضح رہے كہ امام عصر(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے عراق اور دنيا بھر سے لاكھوں محبان آل بيت كا ايك جم غيفر كربلا معلی آيا ہوا ہے تاكہ امام عصر كے ساتھ تجويد عہد كيا جا سكے۔
621921