بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الندوہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آسٹريليا كی "آزادی خواہ پارٹی" كے چيئرمين "ٹونی ابوٹ"نے كہا ہے كہ اس پارٹی نے ڈيوڈ پاكر" كو ٹكٹ ديا تھا تاكہ وہ مغربی سڈنی سے اليكشن لڑ سكے ليكن اس اميدوار كی اسلام مخالف سرگرميوں كے پيش نظر اب پارٹی نے اس اميدوار كی حمايت سے دستبرداری كا اعلان كرديا ہے۔
انہوںنے كہا كہ پاركر نے اسلام كے خلاف بيانات دے كر پارٹی كی حمايت كھو دی ہے۔
"ٹونی ابوٹ"نے كہا كہ ڈيوڈ پاركر كے اقدامات سے پارٹی كی ساكھ كو شديد دھچكا لگا ہے جس سے آئندہ انتخابات پر بھی اثر پڑے گا۔
621998