قاہرہ میں عالم اسلام كے عظيم الشان آرٹ ميوزيم كا افتتاح كيا جائے گا

IQNA

قاہرہ میں عالم اسلام كے عظيم الشان آرٹ ميوزيم كا افتتاح كيا جائے گا

12:58 - July 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1964333
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں عالم اسلام كے عظيم الشان ميوزيم كا افتتاح عنقريب كر ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ميوزيم پر ۹۰ ملين مصری ليرہ كی لاگت آئی ہے اور اسے مصر كی وزارت ثقافت نے ۱۴ ممالك كی مشاركت كے ساتھ تعمير كيا ہے اور اب چند دنوں میں اس كا افتتاح كيا جائے گا۔
ميوزيم كے ايك عہديدار "صالح عبدالمعز" كا كہنا ہے كہ یہ ميوزيم ۲۴ ہال پر مشتمل ہے اور اس میں صدر اسلام سے لے كر ۱۸ صدی عيسوی تك كی اشياء كو ركھا گيا ہے۔
واضح رہے كہ اس ميوزيم كو اسلامی طرز تعمير پر بنايا گيا ہے اور اس كے افتتاح كے موقع پر نامور اسلامی شخصيات كو مدعو كيا جائےگا۔
623367

نظرات بینندگان
captcha