منجی عالمی بشريت پر اعتقاد، اديان ابراہيمی كا نقطہ اشتراك ہے: محمد علی

IQNA

منجی عالمی بشريت پر اعتقاد، اديان ابراہيمی كا نقطہ اشتراك ہے: محمد علی

14:30 - August 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1965159
بين الاقوامی گروپ: بہت سارے مكاتب فكر كے سامنے ماننےوالے منجی عالم بشريت پر اعتقاد ركھتے ہیں اور خصوصاً اديان ابراہيمی كا تو یہ نقطہ اشتراك ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انجمن كتب آسمانی انڈونيشيا كے ركن اور يونيورسٹی كے پروفيسر جناب محمد علی نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم اگر اديان ابراہيمی كی جستجو و تحقيق كریں تو ہمیں یہ نقطہ اشتراك نظر آتا ہے جس میں تمام پيروان دين ابراہيمی ايك منجی عالم بشريت كے منتظر ہیں اور یہ بات مختلف انداز میں بيان كی گئی ہے۔
انہوں نے كہا كيونكہ یہ نظریہ تمام مكاتب فكر میں پايا جاتا ہے لہذا ان كے پيروكاروں كو بھی چاہیے كہ اس سلسلہ میں مشتركہ طور پر زمينہ سازی كی جائے تاكہ منجی عالم بشريت كا ظہور ہو سكے۔
محمد علی نے كہا كہ دنيا میں بہت سارے افراد ابھی تك اس بات سے لا علم ہیں لہذا اس بات كی ضرورت ہے كہ ان كی سطح علمی كو بلند كيا جائے۔
623340

نظرات بینندگان
captcha