بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "lematin" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب میں مراكش كے بادشاہ ملك محمد ششم نے بھی شركت كی اور ان كی موجودگی میں ممتاز قرآنی مدارس كو اس ايوارڈ سے نوازا گيا۔
كازابلانكا شہر كے مدارس "گريسن بيوكر" كے علی ابشرائی اور مدرسہ "الاخلاص" كے "المختار شمی" كو بالترتيب پہلا، دوسرا انعام ديا گيا۔
واضح رہے كہ مراكش میں علوم قرآنی كی ترويج اور مدارس كو جديد قرآنی روش سے آگاہی كے لئے ہر سال ممتاز مدارس كو ملك محمد ششم ايوارڈ ديا جاتا ہے۔
623667