"قرآن سوزی ڈے" معين كرنے پر علماء كويت كی شديد مذمت

IQNA

"قرآن سوزی ڈے" معين كرنے پر علماء كويت كی شديد مذمت

14:45 - August 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1965167
بين الاقوامی گروپ: امريكی كليسا كی جانب سے قرآن سوزی ڈے منعقد كرنے پر علماء كويت نے انتہائی غم وغصہ كا اظہار كيا ہے اور اسے اسلام اور مسلمانوں كے خلاف كھلی دشمنی سے تعبير كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی اخبار "الانباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے علماء اور دانشوروں نے عالم اسلام سے مطالبہ كيا ہے كہ اس خطرناك منصوبہ كے مقابلہ میں ڈٹ جائیں۔
بيان میں مزيد كہا ہے كہ رسول خدا(ص) كی توہين، پردہ اور باحجاب خواتين كی توہين كے بعد اب یہ لوگ اسلام كے مقابلے میں اتر آئے ہیں۔
علماء كويت نے كہا كہ اگر اس قسم كا كوئی دن منايا گيا تو پھر اس كے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔
علمی كمیٹی كے انچارج "محمد النجوی" كا كہنا ہے كہ قرآن مجيد كی بے حرمتی سے اس كی قدر ومنزلت میں اضافہ ہو گا كيونكہ خداوند عالم نےاس كی حفاظت كا ذمہ خود اٹھايا ہوا ہے۔
واضح رہے كہ امريكی كليسا كے ايك اسقف نے ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی كا دن قرار ديا ہے اور اپنے پيروكاروں سے اس دن قرآن كو جلانے كا كہا ہے دوسری طرف اسلامی تنظيموں نے قرآن مجيد كی نشرواشاعت كا كام تيزی سے شروع كر ديا ہے۔
623708

نظرات بینندگان
captcha