بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ حسن ربيعی نے ايكنا كے نمائندہ كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايران میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كی اطلاع رسانی كا معيار اس سے زيادہ بہتر تھا كيونكہ ايران میں سركاری میڈيا سے لے كر سول میڈيا تك تمام افراد نے قرآنی مقابلوں كو اہميت دی ہے اور اس كی نشرواشاعت كی ہے۔
اس كے برعكس كوالالمپور میں صرف چند سائن بورڈ ہی نظر آئے ہیں جن پر ان عالمی مقابلوں كا تذكرہ موجود ہے۔
حسن ربيعی نے كہا كہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں كی نسبت ايران میں منعقدہ مقابلے ہر لحاظ سے بہتر تھے۔
623446