برطانیہ اور ولز میں "ہفتہ آشنائی با اديان" كا انعقاد

IQNA

برطانیہ اور ولز میں "ہفتہ آشنائی با اديان" كا انعقاد

12:19 - August 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1965643
بين الاقوامی گروپ؛ رواں سال كے دوران برطانیہ اور ولز میں "ہفتہ آشنائی با اديان" كا انعقاد كيا جائے گا تاكہ مختلف اديان كے پيروكاروں كے مابين بھائی چارے اور يگانگت كو فروغ ديا جا سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "ٰInterfaithweek" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ہفتہ كے منانے كا مقصد یہ ہے كہ برطانیہ میں مقيم مختلف اديان كے پيروكاروں كے مابين اخوت اور آگاہی كو فروغ ديا جا سكے تاكہ ايك دوسرے كےاحترام میں اضافہ ہو۔
ہفتہ آشنائی با اديان كے موقع پر علمی نشستیں، مذہبی اماكن كی سير اور سيمينار و نمائشگاہ وغيرہ كا بھی بندوبست كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ برطانیہ میں ہر سال یہ ہفتہ منايا جاتا ہے جس میں طلاب مختلف انجمنیں اور عوام كثرت سے شركت كرتے ہیں۔
624399

نظرات بینندگان
captcha