دمشق شام كی مساجد كی طرز تعمير كے سلسلہ میں ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

دمشق شام كی مساجد كی طرز تعمير كے سلسلہ میں ايك سيمينار كا انعقاد

13:43 - August 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1967179
ثقافت و ہنر گروپ: دمشق میں عثمانی دور كی مساجد كی طرز تعمير كی تحقيق كے سلسلہ میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق میں عثمانی دور كی مساجد كی طرز تعمير كے سلسلہ میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس كا موضوع "عرب و تركوں كا تاريخ و تمدن" تھا۔
سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے شام كے معروف محقق "محمود زين العابدين' نےعہد عثمانی كے طرز تعمير كی مساجد پر روشنی ڈالی۔
زين العابدين نے كہا كہ عہد عثمانی میں اسلامی طرز تعمير اپنے عروج پر تھا اور اس میں بہت زيادہ ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ عثمانی دور كی طرز تعمير جس میں گنبد خاص اہميت كے حامل ہیں انہیں تركی سے لے كر دوسرے ممالك میں بھی ديكھا جا سكتا ہے اس محقق نے شام میں عہد عثمانی كی تعميرات كی تصاوير بھی حاضرين كو دكھائیں۔
625908

نظرات بینندگان
captcha