عالمی اسلامی انجمن كی جانب سے جنوبی امريكہ كے مراكز كی حمايت

IQNA

عالمی اسلامی انجمن كی جانب سے جنوبی امريكہ كے مراكز كی حمايت

13:42 - August 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1967182
بين الاقوامی گروپ: عالمی اسلامی انجمن كے سربراہ "عبدالمحسن التركی" نےبرازيل اور پيراگوئے كے اسلامی مراكز كے سربراہوں كے ساتھ ملاقات كی ہے اور ان اسلامی مراكز كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارہ "spa" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ مكرمہ میں منعقد ہونے والی نشست میں برازيل اور پيراگوئے كے اسلامی مراكز كے سربراہوں نے "عبدالمحسن التركی" سے ملاقات كی ہے۔
اس موقع پر عبدالمحسن تركی نے ان ممالك میں قائم اسلامی مراكز كی مكمل حمايت كرتے ہوئے كہا ان ممالك میں مزيد اسلامی سنٹر قائم كیے جائیں گے تاكہ لوگوں كو قرآنی تعليمات سے زيادہ سے زيادہ روشناس كرايا جا سكے۔
انہوں نے برازيل اور پيراگوئے كے اسلامی مراكز سے بھی اپيل كی كہ وہ عالمی اسلامی انجمن كے ساتھ مكمل تعاون كریں۔
625829

نظرات بینندگان
captcha