قطر میں فوجيوں سے مخصوص حفظ قرآن كے مقابلوں كا آغاز

IQNA

قطر میں فوجيوں سے مخصوص حفظ قرآن كے مقابلوں كا آغاز

14:41 - August 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1976456
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ روز قطر كے دارالحكومت "دوحہ" میں اس ملك كی مسلح افواج سے مخصوص سالانہ ۱۴ویں حفظ قرآن كے مقابلے شروع ہوئے ان مقابلوں میں ۶۰ فوجی شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ "الرایۃ' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "علی احمد البارق" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگوس كرتے ہوئے كہا یہ مقابلے حفظ كامل قرآن، حفظ ۲۵ پارے، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۵ پارے، حفظ ۱۰ پارے اور حفظ ۵ پارے كے ۶ گروپس میں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا ان مقابلوں میں پہلی پانچ پوزيشنیں حاصل كرنے والے افراد كو مجموعی طور پر ۴۰ ہزار قطری ريال انعام كے طور پر ديئے جائیں گے۔
636123

نظرات بینندگان
captcha